Aisi Ki Taisi by Rimsha Hussain is a light yet engaging Urdu novel that mixes humor with emotions and everyday life situations. The story brings out entertaining moments along with meaningful connections between characters.

Novel's Name Aisi Ki Taisi Writer's Name Rimsha Hussain File Type PDF File Size 5.63 Download Option Available
اگر آپ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کی تو میں یہ گولیاں کھالوں گی۔۔۔۔۔
عزہ نے اچانک ایک شیشی اُس کے سامنے کی
تو عریش چونک کر اُس کے ہاتھ میں دیکھنے لگا
مگر عزہ کے پاس پوائزن کی شیشی دیکھ کر
وہ بے یقین نظروں سے اُس کو دیکھنے لگا
جو بے بسی کی مورت بنی اُس کو دیکھ رہی تھی۔۔۔
بوتل مجھے دو۔۔۔۔
عریش نے سنجیدگی سے کہہ کر اپنا ہاتھ اُس کی طرف بڑھایا
پہلے کہو میں تم سے شادی کروں گا۔۔۔۔
عزہ نے اپنا ہاتھ پیچھے کیا
ضد نہیں کرے مجھے بوتل دے۔۔۔۔
عریش نے سختی سے کہا وہ اُس کا چہرہ پڑھنا چاہتا تھا
مگر جس طرح کے تاثرات عزہ نے سجائے ہوئے تھے
اُس کو دیکھ کر عریش بلاوجہ اپنی نظریں چُرا گیا
پہلے وہ کہے جو میں نے کہنے کا بولا ہے۔۔۔
عزہ نے بھی سنجیدگی اختیار کی
میں نہیں کہہ سکتا۔۔۔۔
عریش کا لہجہ دو ٹوک تھا
ٹھیک ہے پھر میں یہ کھالیتی ہوں۔۔۔
عزہ اتنا کہتی بوتل کا ڈھکن کھولنے لگی۔۔۔
عزہ کیا ہوگیا کیوں ایسا پاگل پن کررہی ہیں۔۔۔۔؟
عریش ایک ہی جست میں اُس تک پہنچ کر بولا
مگر عزہ نے بوتل اپنے ہاتھ کی مٹھی میں قید کرلی تھی۔۔۔۔۔
پہلے کہے آپ مجھ سے شادی کرینگے۔۔۔
عزہ اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی
تو عریش زندگی میں پہلی بار کنفیوز ہوا تھا۔۔۔
میں ایسا نہ
مجھے کھانی ہیں یہ۔۔۔۔
عزہ اُس کی آدھی بات سن کر کہتی بوتل منہ کو لگانے لگی
جب عریش کے منہ سے بے ساختہ پِھسلا
میں کروں گا آپ سے شادی
واقع؟عزہ خوشی سے جھوم اُٹھی
ہاں اب بوتل مجھے دے۔۔۔۔
عریش اپنی عینک ٹھیک کرتا بولا
ایسی کی تیسی
رمشا حسین
صنف: رومانی، جذباتی، اصلاحی
:خلاصہ
ایسی کی تیسی از رمشا حسین ایک انوکھا، دلکش اور جاندار اردو ناول ہے جو نہ صرف قاری کو ہنسا دیتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ یہ کہانی ان جذبات، رشتوں اور رویوں کا بےباک بیان ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں — اور جنہیں اکثر ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔اس ناول کی سب سے بڑی خوبی اس کی مزاحیہ سنجیدگی ہے۔ عنوان جتنا جرات مند ہے، کہانی اتنی ہی صاف گو، جذباتی اور حقیقت کے قریب ہے۔ یہ صرف رومانس یا جذبات کی بات نہیں، بلکہ خود داری، عورت کے مقام، اور سماج کے دوہرے معیاروں پر ایک کھرا طنز بھی ہے۔ایسی کی تیسی ان خواتین کی آواز ہے جو ہمیشہ چپ رہتی ہیں، برداشت کرتی ہیں، اور اندر ہی اندر ٹوٹتی رہتی ہیں — لیکن اب وہ وقت آ چکا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی بات کہیں، بلکہ دنیا کو سنائیں کہ وہ کمزور نہیں، بلکہ سب سے مضبوط ہیں۔
اہم موضوعات
مزاح اور محبت
انا اور اختلاف
رشتوں کی خوبصورتی
سمجھ اور برداشت
اہم لمحات
مزاحیہ ملاقات
نوک جھونک اور تکرار
جذبات کا بدلنا
اختتام پر محبت اور ہم آہنگی
ایسی کی تیسی یہ پیغام دیتا ہے کہ زندگی کو ہنسی اور مثبت انداز میں جینا بھی ایک فن ہے، اور محبت اکثر ہلکی پھلکی تکرار سے ہی شروع ہو کر خوبصورت رشتے میں بدل جاتی ہے۔
Aisi Ki Taisi Urdu Novel by Rimsha Hussain PDF Download
This romantic Urdu novel offers a refreshing read with both fun and heartfelt scenes. Aisi Ki Taisi by Rimsha Hussain stands out among modern Urdu novels for its lively storytelling. Free PDF download is available now.





