Dil Ek Shehr E Ashoob by Saiqa Abid Virk is a romantic Urdu novel about love and emotions.

| Novel's Name | Dil Ek Shehr E Ashoob |
|---|---|
| Writer's Name | Saiqa Abid Virk |
| File Type | |
| File Size | 793 KB |
| Download Option | Available |
” تو جب آپ یقین کروانے کے قابل ہو جائیں تو بتا دیجیئے گا
ساری زندگی آپ کی غلامی میں گزار دوں گی
وہ کہہ کر ٹھہری نہیں تھی بلکہ گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکلی تھی
اتنی زیادہ ٹریفک تھی کہ سڑک پار کرنا محال تھا
احراز کے ہاتھوں پاؤں کے طوطے اس وقت اڑے تھے
جب سامنے سے گاڑی بہت ہی تیز رفتار میں گزر رہی تھی قریب تھا
کہ ارحہ اس سے ٹکرا جاتی جب ایک زور دار دھکا
اس نے ارحہ کو دیا تھا ساتھ ہی ایک دلدوز چیخ احراز کے لبوں سے نکلی تھی ،
ایک پل لگا تھا ارحہ کو سچویشن سمجھنے میں ،
احراز کا گاڑی کے ساتھ زبردست تصادم ہوا تھا ،
سڑک پر خون میں لت پت پڑا احراز اپنی سانسوں کے آنے یا آنے
کی بے یقینی میں آہستہ آہستہ ہوش سے بیگانہ ہو رہا تھا
اردگرد لگ جمع ہو چکے تھے ، ارحہ تو بلکل ساکن سی کھڑی
سچویشن کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی ، بت بنی کھڑی تھی
ایسا لگا تھا جیسے اس کی سانس اکھڑ گئی ہو ، کسی نے اسے ہلایا تھا ،
اپنے وجود کو گھسیٹتی وہ احراز کے پاس گئی تھی
اس کا خون اتنا زیادہ نکل چکا تھا
کہ خوف کے مارے اس نے احراز کے دل پر ہاتھ رکھا تھا
کہ پتہ نہیں سانسیں بھی چل رہی ہیں یا نہیں ،
اسی وقت ایمبولینس آئی تھی احراز کو ایمبولینس میں ڈالا گیا
تو اسے لگا جیسے اس کے وجود کا ایک حصہ اس سے جدا کر لیا گیا ہو
، وہ چلا رہی تھی اسے کوئی ہوش نہیں تھا
کہ اس کا دوپٹہ کدھر ہے ایک پاؤں میں جوتا بھی نہیں تھا
وہ تو بھاگتے ہوئے پتہ نہیں کب اس کے پاؤں سے آزاد ہو چکا تھا
احراز “احراز ” وہ حلق کے بل چلائی تھی
اس کے بعد اسے ہوش نہیں رہا تھا کہ وہ کدھر ہے
آنکھوں کے آگے سیاہ بادلوں کی طرح پردہ آ چکا تھا
دل اک شہرِ آشوب
مصنفہ: سائقہ عابد ورک
صنف: رومانوی، جذباتی، سماجی
:خلاصہ
دل ایک شہرِ آشوب ایک گہرے احساسات پر مبنی کہانی ہے جس میں محبت، جدائی اور دل کی اندرونی کشمکش کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو حالات اور آزمائشوں کے باوجود اپنے جذبات سے نبرد آزما رہتے ہیں۔
اہم موضوعات
محبت اور جدائی
جذباتی کشمکش
صبر اور امید
رشتوں کی اہمیت
اہم لمحات
محبت کا آغاز
درد اور آزمائش
حقیقت کا ادراک
اختتام پر سکون یا قبولیت
دل ایک شہرِ آشوب یہ پیغام دیتا ہے کہ زندگی کی تلخیاں انسان کو مضبوط بناتی ہیں اور سچی محبت ہر مشکل میں امید کا چراغ روشن رکھتی ہے۔
Dil Ek Shehr E Ashoob Urdu Novel by Saiqa Abid Virk PDF
Dil Ek Shehr E Ashoob offers engaging storytelling. Free PDF download available now.
If you’re drawn to profound spiritual journeys, inner transformation, and the quest for truth, explore Pir-e-Kamil by Umera Ahmed — a compelling narrative where faith, love, and redemption intertwine.
If you believe in love that battles fate and traditions, explore Tu Muqaddar Mera by Suneha Rauf — a story of forced loyalties, emotional intensity, and the choice between duty and heart.





