Dil Lagi Dil Par Ja Lagi by Faryal Khan is a romantic Urdu novel about love and emotions.

| Novel's Name | Dil Lagi Dil Par Ja Lagi |
|---|---|
| Writer's Name | Faryal Khan |
| File Type | |
| File Size | 2.20 |
| Download Option | Available |
“سات سال ہوگئے تمھیں گئے ہوئے ، پر اب تک یقین نہیں آتا
کیا ملا تمھیں خود کو اذیت دے کر؟ تم مجھ سے لڑتی ، اپنا حق مانگتی
اتنی جلدی ہار کیوں گئی؟ خود تو چلی گئی
اور مجھے چھوڑ دیا ساری زندگی شرمندہ کرکے
ہاں پر عریش کی صورت میں بہت ہی خوبصورت تحفہ دے کر گئی ہو
تم ، میں ہمیشہ خود سے بھی زیادہ اسکا خیال رکھوں گا
اور اسے کبھی بھی اپنی طرح نہیں بننے دوں گا
ویسے تو اور بھی باتیں کرنے کا دل چاہ رہا ہے
پر باہر وہ لوگ انتظار کررہے ہیں
اس لئے کل فرصت سے آؤں گا تم سے ملنے۔
وہ قبر کی مٹی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولا۔
اور جانے کیلئے کھڑا ہوگیا۔
ایک بھرپور نظر پھر سے قبر پر ڈالی۔اور باہر کی جانب چل دیا۔
وہ روز اسی طرح قبر پر آتا تھا
اور گھنٹوں اس سے معافیاں مانگتا رہتا تھا۔
یہ سوچ کر کہ شاید وہ اسے سن رہی ہوگی۔
اب وہ سن رہی تھی یا نہیں؟ یہ تو اللّه ہی بہتر جانتا تھا۔
پر اگر سن رہی ہوگی تو اسے ضرور خوشی ہوگی۔
اور کہیں نا کہیں اسے یہ خیال بھی آیا ہوگا کہ
وہ موم میرے عشق کی تاثیر سے ہوا
مگر یہ واقعہ ۔۔۔۔ بہت تاخیر سے ہوا
دل لگی دل پر جا لگی
مصنفہ: فریال خان
صنف: رومانوی، جذباتی، سماجی
:خلاصہ
دل لگی دل پر جا لگی ایک دلچسپ اور ہلکی پھلکی محبت کی کہانی ہے جس میں نوک جھونک، شرارت اور غیر متوقع جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو مزاحیہ حالات کے دوران ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں۔
اہم موضوعات
محبت اور شرارت
نوک جھونک
اعتماد اور وابستگی
جذباتی کشمکش
اہم لمحات
دلچسپ ملاقات
محبت کا احساس
غلط فہمیوں کا سامنا
اختتام پر قربت اور سکون
دل لگی دل پر جا لگی یہ پیغام دیتا ہے کہ کبھی کبھی ایک معمولی سی دل لگی بھی زندگی بھر کی سچی محبت میں بدل جاتی ہے۔
Dil Lagi Dil Par Ja Lagi Urdu Novel by Faryal Khan Free PDF
Dil Lagi Dil Par Ja Lagi offers engaging storytelling. Free PDF download available now.
If you love romantic stories full of youthful dreams, unspoken pasts, and longing hearts, check out Spark by Finam Girl — a stirring read that captures how a single spark can change everything.





