Hubb E Qalb by Yaman Eva is a romantic Urdu novel about love and emotions.

| Novel's Name | Hubb-e-Qalb |
|---|---|
| Writer's Name | Yaman Eva |
| File Type | |
| File Size | 11.6 |
| Download Option | Available |
تمہاری حالت بتاتی ہے عشق نے بےحال کر دیا ہے۔۔
ولادمیر اس کی بات ان سنی کیے اپنی ہانک رہا تھا۔تم جا رہے ہو یا لڑنا چاہتے ہو مجھ سے۔۔
کہا ناں موڈ نہیں ہے بکواس سننے کا۔۔
عویم نے جھنجھلا کر کہتے ہوئے کشن اٹھا کر اسے دے مارا،
سر جھکا کر نشانہ چکانے سے پہلے پہلے کشن لگنے سے اس کے بال جھٹکے سے بکھرے تھے۔
گھور کر عویم کو دیکھا۔
لڑنا چاہتا ہوں؟ ہاں یہی کرنا ہے۔۔
تم اپنی اس بوگس مصروفیات کی بےزاری اور اپنا سٹریس اس پر نکالتے ہو
جس سے محبت کا دعویٰ کرتے ہو۔۔
پورے گھر سے لڑتے پھرتے ہو اور جس کی وجہ سے موڈ آف رہتا ہے آخر اسے بھی رلا دیا۔۔
ولاد میر کے چبھتے جملوں کا پس منظر وہ اچھے سے جانتا تھا تبھی لب بھنچ گیا۔
الٹی حرکتیں کرتی ہے، غصہ دلا دیتی ہے۔ ڈرتا ہوں نقصان نا اٹھا بیٹھے۔۔
اسے کچھ ہوا تو اس سے زیادہ ازیت میں اٹھاؤں گا۔۔
وہ آگے کو جھک کر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں جوڑتا سر ڈال بیٹھا۔
انداز میں پشیمانی تھی۔ لہجہ بھی اداس تھا۔وہ نادان ہے۔۔
تم نہیں۔۔ اس کے لیے اس سے لڑو گے تو تم اس کی نظر میں اچھے کبھی نہیں بنو گے۔۔
رُوڈ کیوں ہوئے تھے اس سے۔۔ جانتے بھی ہو سرد رات میں اکیلی ٹیرس پر بیٹھی رو رہی تھی۔۔
صبح تک شدید بخار ہو چکا تھا۔۔ اس کی فکر ہے تو کیا مار دو گے اسے۔۔
ولادمیر کے دماغ میں ہتھوڑے کی طرح بجتے جملوں پر اس کا سر چکرا گیا۔
Hubb E Qalb Romantic Urdu Novel by Yaman Eva Free PDF
Hubb E Qalb is available for free PDF download.
If you’re drawn to emotional storytelling, deep relationships, and a journey filled with love and sacrifice, explore Maseel by Noor Rajput — a heartfelt novel that beautifully captures emotions, destiny, and the struggles hidden within human connections.





