Jane Na Tu by Ana Ilyas is a romantic Urdu novel about love and emotions.

| Novel's Name | Jane Na Tu |
|---|---|
| Writer's Name | Ana Ilyas |
| File Type | |
| File Size | 1.23 |
| Download Option | Available |
صاحب يہ آپکی کون ہيں وہ ملازمہ چونکہ دو تين سال پہلے ہی رکھی تھی
لہذا وہ لاعلم تھی کہ اسکے صاحب کا اس آنے والی لڑکی سے کيا تعلق ہے۔
يہ تو جان گئ تھی کہ کوئ قريبی رشتہ ہے مگر کيا؟
اس سے بے خبر تھی۔ ميری کزن ہے زرک نے چند لمحوں کی خاموشی کے بعد جواب ديا۔
چلو ميں ديکھتا ہوں کہتے ساتھ ہی وہ پہلے اپنے کمرے کی جانب بڑھا۔
کپڑے بدل کر ٹراؤزر ٹی شرٹ پہن کر وہ آہستہ سے اسکے کمرے کی جانب آيا ۔
پہلے دروازہ کھٹکھايا مگر جواب نہ آیا۔۔۔
آخر جو بھی تھا وہ اسکی بيوی تھی۔ يہی سوچ کر زرک دروازہ دھکيل کر اندر بڑھا۔
وہ کمفرٹر لئيے نيند ميں دھت تھی۔ وہ آہستہ سے اسکے بيڈ کی جانب بڑھا۔
خنساء ايک دو مرتبہ اسے آواز دی جب پھر بھی وہ نہ ہلی۔
تب اسکے بيڈ کی پائنتی پر جا کر ہولے سے اسکا پاؤں ٹٹول کر زور سے اسکے پاؤں کا انگوٹھا پکڑ کر ہلايا۔
اب کی بار خنساء ہڑبڑا کر اٹھی۔
اف زرک ڈرا ديا خمار آلود آنکھوں نے بمشکل زرک کو ديکھا۔
بس کرو لڑکی کتنا سونا ہے۔ جيٹ ليک ختم ہونے ميں ہی نہيں آرہا۔
کل رات سے اب تک کچھ نہيں کھايا پيا بی پی لو کرواؤ گی کيا
زرک نے ادھر ادھر بکھری چيزيں ديکھتے ہوۓ کہا۔
جانے نہ تُو
از انا الیاس
صنف: رومانوی، جذباتی، سماجی
:خلاصہ
جانے نہ تُو ایک دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ہے جس میں جدائی کا خوف، گہری وابستگی اور رشتوں کی اہمیت کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو مختلف آزمائشوں، غلط فہمیوں اور حالات کے باوجود ایک دوسرے کا ساتھ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اہم موضوعات
محبت اور وابستگی
جدائی اور انتظار
اعتماد اور وفاداری
جذباتی کشمکش
اہم لمحات
محبت کا آغاز
دوریوں کا سامنا
احساسات کی بیداری
اختتام پر قربت اور سکون
جانے نہ تُو یہ پیغام دیتا ہے کہ سچی محبت ہر مشکل میں ساتھ نبھانے، اعتماد قائم رکھنے اور رشتوں کی قدر کرنے کا نام ہے۔
Jane Na Tu Urdu Novel By Ana Ilyas Free PDF Download
Jane Na Tu offers engaging storytelling. Free PDF download available now.
If you crave love stories wrapped in power, secrets, and redemption, dive into Sun Saiyan by J Nikhat — where childhood promises, political intrigue, and raw passion collide.
If you’re drawn to emotional storytelling, social themes, and a journey of modern identity and struggle, explore Modern Larki by Syeda Tehseen — a thought-provoking novel that highlights the challenges, choices, and strength of a modern woman in society.





