Jis Tan Nu Lagy Oh Tan Jany by Diya Mughal is a romantic Urdu novel about love and emotions.

| Novel's Name | Jis Tan Nu Lagy Oh Tan Jany |
|---|---|
| Writer's Name | Diya Mughal |
| File Type | |
| File Size | 1.70 |
| Download Option | Available |
ولید زجاجہ کے کمرے کے دروازے میں لگے شیشے سے اسے دیکھ رہا تھا ۔۔۔
بہت سی باتیں فلم کی طرح ذہن کے پردے پر چل رہی تھیں ۔۔۔۔
میں نہیں اتنی جلدی مرنے والی ۔۔۔
ابھی تو میں نے آپ کے ساتھ جینا ہے
ایک بار موت کے ذکر پر اس نے شرارت سے آنکھ دبا کر کہا تھا ۔۔۔۔
ولید کی خوبصورت آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا ۔۔۔
یو نو ولی ۔۔۔۔ میری خواہش کیا ہے ۔۔۔۔
میری خواہش ہے کہ میری قبر پر میرے نام کے ساتھ آپ کا نام آئے
اور قیامت والے دن میں آپ کے نام سے پکاری جاؤں “
وہ بہت دور خلا میں دیکھتے ہوۓ بولی تھی ۔۔۔
۔ تب ولید نے اس کو گھورا تھا ۔۔۔۔۔
اور آج ولید نے ایک فیصلہ کر لیا تھا ۔۔۔۔
اس نے ایک لمحے کے لئے کچھ سوچا اور تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا ۔۔ ۔ ۔
کچھ دیر بعد وہ مسز یزدانی کے کمرے میں بیٹھا
ان سے اپنی زجاجہ کی آخری خواہش پوری کرنے کی اجازت مانگ رہا تھا ۔۔۔۔۔
مما آپ جس سے کہیں گی جب کہیں گی میں شادی کر لوں گا ۔۔۔
۔ میں وعدہ کرتا ہوں ۔۔۔۔ لیکن ابھی مجھے زجاجہ سے شادی کرنے دیں ۔۔۔۔
پلیز ۔۔۔۔میں آپ سے اپنی زجاجہ کی خواہش کی بھیک مانگتا ہوں ۔۔۔۔
وہ ہاتھ جوڑ کے رو پڑا تھا
ولید کیا ہو گیا ھے میرے بچے ۔۔۔۔
الله پاک زجاجہ کو زندگی دے ۔۔۔۔ تم دونوں خوشیاں دیکھو ۔۔۔۔
وہ ٹھیک ہو جائے میں خود جاؤں گی
اس کے گھر مسز یزدانی بیٹے کو گلے لگا کر آبدیدہ ہو گئیں ۔۔۔۔
Jis Tan Nu Lagy Oh Tan Jany Urdu Novel By Diya Mughal
Jis Tan Nu Lagy Oh Tan Jany offers engaging storytelling. Free PDF download available now.





