Mohabbatein Season 3 by Rimsha Hussain continues a heartfelt Urdu novel series filled with love, emotions, and relationship challenges. The story explores deeper emotional bonds, family issues, and life-changing moments.

| Novel's Name | Mohabbatein (Season 3) |
|---|---|
| Writer's Name | Rimsha Hussain |
| File Type | |
| File Size | 2.10 |
| Download Option | Available |
میں نے تمہیں ایک اسائمنٹ بنانے کا کہا تھا۔
سکندر اپنے کیبن میں بیٹھتا تیکھے چتون سے پرسکون کھڑی آئرہ کو دیکھ کر پوچھنے لگا۔
مجھے کجھ بنانا نہیں آتا امی نے کہا جب وہ میری شادی کروائے گی
اُس سے دو ماہ پہلے کچن میں کیا کیا پکتا ہے وہ سکھائے گی۔ آِئرہ نے انوکھا جواب دیا
مامی جان سے کہنا دو ماہ پہلے گھرداری سکھانے کی بھی زحمت نہ کرے
وہی تو میں بھی بولتی ہوں اُن سے بھلا میرا کیا کام جو میں کھانا بنانا سیکھو
ظاہر ہے وہاں ملازم بھی تو ہوگے وہ کام کرے گے۔
آئرہ اُس کی بات بیچ میں کاٹتی پرجوش آواز میں بتانے لگی۔
اپنی بات کٹ جانے پہ سکندر خونخوار نظروں سے اُس کو دیکھنے لگا۔
میرا کہنے کا مطلب تھا اسائمنٹ لکھنے کا کہا تھا وہ کیوں نہیں لکھا
جب کی ساری کلاس نے لکھا ہے۔ سکندر دانت پہ دانت جماتا ہوا بولا۔
وہ میں کمپیوٹر پہ لکھا
واٹ کمپیوٹر تمہارے پاس کمپیوٹر کہاں سے آگیا۔
اب کی سکندر اُس کی بات کاٹتا حیرت سے بولا
اُستاد کی ٹیچر کے چیئر پہ بیٹھے ہیں کیا اتنا نہیں پتا کسی کی بات درمیان میں نہیں کاٹی جاتی
بلکہ تحمل سے سنی جاتی ہے۔ آئرہ نے اُس عمل پہ سکندر کو شرمندہ کردیا
جو عمل کجھ دیر پہلے وہ خود سرانجام دے چُکی تھی۔
تمہارے پاس کمپیوٹر تو نہیں
لیپ ٹاپ تو ہے نہ۔ آئرہ نے جھٹ سے بتایا
اچھا تو اسائمنٹ لیپ ٹاپ پہ لکھ کر وہ یہاں لاتی۔
سکندر نے میٹھا سا طنزیہ کیا۔
ارے نہیں آپ کو تو پتا ہے میری رائٹنگ کا کتنی خوبصورت ہے
خوامخواہ آپ کی نظر لگ جاتی اور آپ کمپلیکس کا شکار ہوتے
اِس لیے میں نے سوچا لیپ ٹاپ پہ لکھ کر فائل بناکر چھپوا کر آپ کو دون گی۔
آئرہ کی بات پہ سکندر اپنے بال نوچنے کے قریب تھا۔
یو مین پرنٹ کرواکر۔ سکندر خود کو پرسکون کرتا بولا
ہاں وہی پرنٹ کوئی مسئلہ تو نہیں تھا نہ؟ بات کرتے کرتے آئرہ کو فکر لاحق ہوئی۔
محبتیں (سیزن 3)
از رمشا حسین
صنف: رومانوی، روحانی، جذباتی
خلاصہ
محبتیں (سیزن 3) اس سلسلے کا سب سے زیادہ جذباتی اور پختہ حصہ محسوس ہوتا ہے، جہاں محبت اب صرف احساس یا کشش نہیں رہتی بلکہ قربانی، صبر اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا نام بن جاتی ہے۔ رمشہ حسین نے اس سیزن میں رشتوں کی گہرائی اور وقت کے ساتھ بدلتے جذبات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔کہانی کے مرکزی کردار کئی آزمائشوں، غلط فہمیوں اور فاصلے جھیلنے کے بعد اب ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہوتے ہیں جہاں انہیں اپنے رشتے کو بچانے یا ہمیشہ کے لیے کھو دینے میں سے ایک راستہ چننا ہوتا ہے۔نسوانی کردار پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، سمجھدار اور جذباتی طور پر پختہ دکھائی دیتی ہے۔ وہ محبت کرتی ہے، مگر اب خود کو کھو کر نہیں۔ دوسری طرف مرد کردار اپنی غلطیوں، خاموشیوں اور ضد کے نتائج کو سمجھنے لگتا ہے۔ پہلی بار وہ محبت کو صرف محسوس نہیں کرتا بلکہ اسے نبھانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔کہانی میں ماضی کے زخم، ادھورے شکوے اور دل کی تھکن اب بھی موجود رہتی ہے، مگر ان سب کے درمیان محبت پہلے سے زیادہ سچی محسوس ہوتی ہے۔ کئی مقامات پر جذبات اتنے شدید ہو جاتے ہیں کہ قاری خود کو کرداروں کے درد اور خوشی سے جڑا ہوا محسوس کرتا ہے۔
اہم موضوعات
پختہ محبت
قربانی اور برداشت
ماضی کے زخم
اعتماد اور معافی
اہم لمحات
دوبارہ قریب آنے کی کوشش
ادھورے شکووں کا سامنا
جذباتی اعتراف
اختتام پر سکون، معافی اور محبت
محبتیں (سیزن 3) یہ پیغام دیتا ہے کہ سچی محبت وقت، فاصلے اور تکلیف کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی، بلکہ اگر احساس زندہ رہے تو رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
Mohabbatein Season 3 Urdu Novel by Rimsha Hussain Free PDF Download
This emotional Urdu novel offers engaging storytelling with drama, romance, and relatable characters. Mohabbatein Season 3 by Rimsha Hussain is a strong continuation for fans of modern Urdu novels. Free PDF download is available now.





