Qafs E Rehai by Farwa Yousaf is an emotional Urdu novel about love and relationships.

| Novel's Name | Qafs e Rehai |
|---|---|
| Writer's Name | Farwa Yousaf |
| File Type | |
| File Size | 1.21 |
| Download Option | Available |
فاصلہ بلآخر اختتام پذیر ہوا۔۔
عورتیں والہانہ انداز میں اس کا ماتھا چومتی، بین ڈالتی، اسے تسلی دے رہی تھیں۔۔
ایمان اطراف سے بیگانی بس شاہ کے مردہ وجود کو دیکھے گئی۔۔
مت جاؤ۔۔ سماعتوں سے اپنی ہی کہی بات ٹکرائی۔۔
اشک گالوں پہ بہہ نکلا۔۔ اس نے ہاتھ شاہ کی جانب بڑھایا۔۔
پہلو میں بیٹھی عورت نے اس کا ہاتھ روک دیا۔۔
وہ تمہارے لئے نامحرم ہے۔۔ اس کی آخرت خراب مت کرو۔۔
آپ کو اسے ہاتھ لگانے کا حق حاصل نہیں ہے۔۔
ایمان کے لب بےبسی سے کپکپائے۔۔ وہ اس کی محبت تھا۔۔
اس کی کل کائنات۔۔
ایمان اسے آج آخری بار دیکھ رہی یہ سوچ ہی دل دہلا دینے والی تھی۔۔
وہ اس سے لپٹ کر رونا چاہتی تھی اسے اس کے وعدے یاد دلانا چاہتی تھی
مگر وہ اس کی محرم نہ تھی۔۔ محبت کا محرم ہونا بھی ایک نعمت ہے ا
ور ایمان اس نعمت سے محروم رہ گئی تھی۔۔
ایسی کیا مصیبت آن پڑی ہے کہ تمھیں میرے بغیر گزارا کرنا پڑے؟؟؟
ایمان نے کرب سے آنکھیں میچ لیں۔۔ دل شدت درد سے پھٹا جا رہا تھا۔۔
سر چکرانے لگا تھا۔۔ شاہ۔۔ گھر آ جاؤ۔۔ میں تمھیں دیکھنا چاہتی ہوں۔۔
سننا چاہتی ہوں۔ اس نے آنکھیں کھولیں۔۔ کچھ نہ بدلہ تھا۔۔
شاہ کا بےجان وجود اس کے قریب پڑا تھا۔۔مت جاؤ۔۔
ایمان کے لب ہلے تھے۔۔ سر چکرانے لگا۔۔ منظر دھندلانے لگا۔۔
غنودگی چھانے لگی۔۔ ایمان کا وجود اک جانب کو ڈھلک گیا۔۔
کاش محبت دو جانوں پہ ایک رحم کر دیتی۔۔
اگر جدائی ہی مقدار ہوتی تو دونوں کو سپردخاک کر دیتی۔۔
وہ دیکھ سکتی تھی۔۔
تاریک پڑے کمرے میں گھٹنوں کے بل بیٹھے
وہ چہرہ گھٹنوں میں چھپائے پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی۔۔
اس کی سسکیاں ابھرتی معدوم ہو رہی تھیں۔۔
پچھلے دو گھنٹوں سے وہ یونہی زمین پہ بیٹھی روئے جا رہی تھی۔۔
دل پہ پڑا بوجھ ہلکا ہونے کا نام نہ لے رہا تھا۔۔
قفس رہائی
مصنفہ: فروا یوسف
صنف: رومانوی، جذباتی، سماجی
:خلاصہ
قفسِ رہائی ایک فکر انگیز کہانی ہے جس میں قید، آزادی اور زندگی کی آزمائشوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات، جذباتی کشمکش اور تلخ تجربات کے بعد اپنی زندگی کا نیا راستہ تلاش کرتے ہیں۔
اہم موضوعات
آزادی اور خود شناسی
محبت اور وفاداری
جذباتی کشمکش
صبر اور استقامت
اہم لمحات
آزمائش کا آغاز
مشکلات کا سامنا
حقیقت کا ادراک
اختتام پر نئی شروعات
حقیقی رہائی انسان کو تب ملتی ہے جب وہ خوف، ماضی اور منفی سوچ کی قید سے آزاد ہو جائے۔
Qafs e Rehai Urdu Novel by Farwa Yousaf Free PDF
Qafs E Rehai offers engaging storytelling. Free PDF download.
If you’re drawn to a story of love, struggle and social-drama, check out Ishq Hoon Main by Meerab Ali — a moving Urdu novel that explores complex relationships, inner conflict and the pursuit of love against societal pressures.
If you’re interested in spiritual depth and real-life challenges, check out Aab-e-Hayat by Umera Ahmed — a thoughtful Urdu novel that follows married life, faith, family and moral choices beyond romantic love.





