Zard Mausam Kay Dukh by Sumaira Sharif Toor is an emotional Urdu novel about love, loss, and relationships.

| Novel's Name | Zard Mausam Kay Dukh |
|---|---|
| Writer's Name | Sumaira Sharif Toor |
| File Type | |
| File Size | 2.69 |
| Download Option | Available |
بس‘ بھائی آگئے۔وہ زیبا کی کسی بات کا جواب دے رہی تھی
جب شہناں کی آواز پر اس نے سر اٹھا کر دیکھا۔
فوزان وردی میں ملبوس ان سب کی طرف آگیا تھا۔
ایک ایک کر کے وہ سب سے ہاتھ ملا رہا تھا۔
وہ خوامخواہ پلیٹ میں چمچ چلانے لگی۔
شہناںرضوان زیبا وغیرہ اٹھ کر فوزان کی طرف چلے گئے تھے۔
یہ تمہارے آنے کا وقت ہے؟ تھوڑی دیر اور لگاتے
تو پھر تمہیں برتن دھونے کو ہی ملتے۔
رضوان نے اس سے ہاتھ ملاتے کہا تو وہ بے اختیار مسکرا دیا تھا۔
بھائی! لائبہ آپی بھی آئی ہیں۔
زیبا نے بھی اس کے کان میں سرگوشی کی۔
دیکھ چکا ہوں میں اسے…
تو پھر چلیں ان سے بھی مل لیں۔
وہ ہاتھ کھینچ کر اس کے قریب لے آئی تھی۔
باقی سب بھی ساتھ ہی تھے۔
السّلام علیکم!ان سب کو گھورتے اس نے سلام کیا
تو اس نے سر اٹھا کر پہلے اسے دیکھا
پھر سلام کا جواب دیا پھر وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔
بھابی! بیٹھیں میں آپ کے لیے کچھ لے کر آتی ہوں۔
دونوں کو چپ دیکھ کر شہناں نے سب کو یہاں سے ہٹنے کا اشارہ کیا تھا۔
پھر اسے کہتی ہوئی انیقہ کی طرف چلی گئی۔
فوزان کے بیٹھنے کے بعد وہ بھی بیٹھ گئی تھی۔
باقی سب بھی ایک ایک کر کے ٹہلنے لگے تھے۔
کیسی ہیں آپ! اس کے چہرے پر ایک نظر ڈال کر اس نے پوچھا۔
لائبہ نے سر ہلا دیا۔
کچھ پریشان ہیں؟
اس کے چہرے کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اس نے پوچھا۔
اس نے ایک دم سر اٹھا کر اسے دیکھا۔
زرد موسم کے دُکھ
مصنفہ: سمیرہ شریف طور
صنف: رومانوی، جذباتی، سماجی
:خلاصہ
زرد موسم کے دکھ ایک درد بھری اور فکر انگیز کہانی ہے جس میں جدائی، محرومی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو دکھوں کے موسم میں بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتے۔
اہم موضوعات
غم اور جدائی
صبر اور استقامت
امید اور حوصلہ
رشتوں کی اہمیت
اہم لمحات
دکھوں کا آغاز
مشکلات کا سامنا
امید کی کرن
اختتام پر سکون اور قبولیت
ہر زرد موسم کے بعد بہار ضرور آتی ہے، اور صبر کرنے والوں کے لیے آسانی کا راستہ نکل ہی آتا ہے۔





